لندن:18 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ہالینڈ کے شہر یوٹریکٹ میں ایک نامعلوم شخص نے ٹرام اور کئی دیگر مقامات پر فائرنگ کی ہے جس سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور ایک سے زیادہ ہو سکتے ہیں جنھیں پولیس ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہے۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور کار کے ذریعے جائے واقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ یو ٹریکٹ میں تمام ٹرامزسروسز کو بند معطل کر دیا گیا ہے اور سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دروازے بند رکھیں۔ٹرام میں فائرنگ کا یہ واقع مقامی وقت کے مطابق پونے گیارہ بجے (جی ایم ٹی 10:40) رونما ہوا۔ڈچ انسداد دہشتگردی پولیس کے رابطہ کارپیٹر یاپ البرسبرگ نے کہا ہے کہ تمام کوششیں حملہ آور کو پکڑے پر مرکوز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ حملہ آور ایک سے زیادہ ہوں۔ہالینڈ میں خطرے کا درجہ سب سے بلند سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مسلح پولیس جائے وقوع کے قریبی علاقے اوکتوبرپلین چوک کے قریب کے ایک گھر کے قریب جمع ہے اور اس گھر میں گھسنے کی تیاری کر رہی ہے۔پولیس نے ٹریم سٹیشن کے نزدیکی علاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں سے اپیل کی ہے وہ اس علاقے کی طرف نہ جائیں تاکہ ایمرجسنی سروسز اپنا کام کر سکیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈچ انسداد دہشگردی کے رابطہ کار نے ایمرجنسی اجلاس طلب کر لیا ہے۔وزیر اعظم مارخ رتے نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے سے شدید پریشان ہیں۔سکیورٹی سروسز نے یوٹریکٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر سے کہا ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج کے لیے ایک ایمرجنسی وارڈ مختص کریں۔ایک عینی شاہد نے کہا ہے کہ حملہ آور اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا۔ایک اور عینی شاہد نے ڈچ سرکاری نشریاتی ادارے این او ایس کو بتایا ہے کہ اس نے ایک زخمی عورت کو دیکھا ہے جس کے ہاتھ اور کپڑے خون آلود تھے اور اس نے عورت کو اپنی کار لا کر مدد کی۔ عینی شاہد نے بتایا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو زخمی عورت بے ہوش تھی۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس واقعے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے کتنے شدید زخمی ہیں۔اوٹریجٹ میں تمام ٹریمزسروسز کو بند معطل کر دیا گیا ہے اور سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دروازے بند رکھیں۔